Breaking News

امریکی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات پاکستان میں تعینات امریکی سفیر عزت مآب جناب مسٹر ڈونلڈ بلوم نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفترمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ باہمی و دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ Click on the link to see full news on BAADBAN TV

امریکی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

16 اگست، 2022: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر عزت مآب جناب مسٹر ڈونلڈ بلوم نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفترمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ باہمی و دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور حالیہ برسوں کے دوران پاک فضائیہ کی بالخصوص خودانحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی تعریف کی۔ انہوں نے علاقائی امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں اسٹریٹجک شراکت داروں کےمابین دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ “پاکستان امریکہ کے ساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں”۔

دونوں فریقین نے خاص طور پر تربیت اور آپریشنل شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved