300 یورپی پارلیمنٹیرین کا ٹرمپ کو ایران نیو کلیئر ڈیل سے روکنے کیلئے کانگرس کو خط

ایران ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لیے یورپی اراکین پارلیمنٹ میدان میں کود پڑے، ٹرمپ کو معاہدہ سبوتاژ کرنے سے روکنے کے لیے امریکی کانگریس کو کھلا خط لکھ دیا۔ برطانوی اخبار میں چھپنے والے خط میں یورپی اراکین کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ایرانی ایٹمی پروگرام پر نظر رکھنا ممکن ہے، معاہدہ ختم ہوا تو سفارتکاری کو دھچکا لگے گا۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن12 مئی کو ختم ہو رہی ہے تاہم امریکی حکام کے مطابق معاہدے میں ردوبدل کے لیے جرمنی، فرانس اور برطانیہ سے بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*