Breaking News

35 کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 35 کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بورڈ نے اے کیٹیگری میں چھ، بی میں چار، سی میں گیارہ اور ڈی میں چودہ کھلاڑی رکھے ہیں۔ فٹنس مسائل سے دوچار عمر اکمل کی سینٹرل کنٹریکٹ سے چھٹی ہو گئی ہے جبکہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی اے کیٹیگری میں ترقی کر دی گئی ہے۔ اے کیٹیگری کے دیگر پلیئرز میں اظہر علی، سرفراز احمد، شعیب ملک، یاسر شاہ اور محمد حفیظ شامل ہیں۔ بلے باز بابر اعظم، اسد شفیق، عماد وسیم اور حسن علی کو بی کیٹیگری ملی ہے۔

سی کیٹیگری میں وہاب ریاض، راحت علی، حارث سہیل، سمیع اسلم، شان مسعود، سہیل خان، فخر زمان، جنید خان، احمد شہزاد، محمد عباس اور شاداب خان شامل ہیں۔ آصف ذاکر، عثمان صلاح الدین، عامر یامین، عثمان شنواری، فہیم اشرف، رومان رئیس، امام الحق، بلال آصف، میر حمزہ، عمر امین، محمد حسن، محمد اصغر، محمد نواز اور محمد رضوان کو ڈی کیٹیگری دی گئی ہے۔ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنخواہوں میں بھی دس فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved