Breaking News

4800 ارب کا بجٹ آج پیش ہو گا، تنخواہوں، پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان

آئندہ مالی سال کا چار ہزار آٹھ سو ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش ہو رہا ہے ۔ تنخواہوں اور پنشن میں پندرہ فیصد تک اضافہ متوقع ہے ۔ دنیا نیوز کو موصول ہونے والے خدوخال کے مطابق ٹیکس آمدن کا ہدف چار ہزار پچیس اور نان ٹیکس آمدن نو سو پچاس ارب رہنے کاامکان ہے ۔ کیا مہنگا ہوگا کیا سستا ، کس چیز پر ٹیکس زیادہ لگے گا کس چیز پر کم ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا ، دل تھام لیں ۔ وفاقی بجٹ آج پیش ہو رہا ہے ۔ دنیا نیوز کو بجٹ کے موصول خدوخال کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاعی اخراجات میں 85 ارب روپے اضافے کا امکان ہے جس کے بعد بجٹ میں دفاع کیلئے 945 ارب رکھے جا رہے ہیں ۔ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں پندرہ فیصد تک اضافہ متوقع ہے جس کیلئے بالترتیب 395 اور 275 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں ۔ بجٹ میں ٹیکس آمدن کا ہدف چار ہزار پچیس اور نان ٹیکس آمدن نو سو پچاس ارب رہنے کا امکان ہے ۔ بجٹ میں سود اور قرضوں کی ادائیگیوں پر 16 کھرب ، ترقیاتی کاموں پر 10 کھرب ، سبسڈی اور گرانٹ کی مد میں 230 ارب روپے مختص کئے جا سکتے ہیں ۔ این ایف سی کے تحت صوبوں کو 2345 ارب روپے ملنے جبکہ بجٹ خسارہ 1475 ارب روپے رہنے کا امکان ہے ، مسلم لیگ نون کی حکومت پہلی حکومت ہوگی جو ملک کا 5 واں بجٹ پیش کرے گی
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved