Breaking News

A decision on Hajj is expected by June 15 this year, and various proposals are being considered. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

رواں برس حج سے متعلق فیصلہ 15 جون تک متوقع ، مختلف تجاویز پر غور جاری
اسلام آباد( )رواں برس حج سے متعلق فیصلہ 15 جون تک متوقع ہے تاہم مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔رواں برس حج سے متعلق سعودی حکومت کا مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔ سعودی عرب حتمی پالیسی کی اجرا سے قبل پاکستان سمیت بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کرے گا۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں برس حج سے متعلق فیصلہ 15 جون تک متوقع ہے جبکہ رواں برس حج کے لیے تمام بڑے ممالک کا 80 فیصد کوٹہ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق تمام ممالک سے صرف وفود کو حج کی دعوت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے اور حج کی سعادت صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو دینے کی تجویز پر بھی غور جاری ہے۔اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح کہہ چکے ہیں کہ کورونا وائرس کے سبب غیر یقینی کی صورتحال ہے لہذا عازمین حج فی الحال حج کی منصوبہ بندی سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاج کرام اور عمرہ زائرین کی ہر حال میں خدمت کے لیے سعودی عرب پوری طرح تیار ہے، لیکن ابھی حالیہ دنوں میں ہم ایک عالمی وبائ کا سامنا کر رہے ہیں۔اس سے قبل وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا تھا کہ 15 رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا تاہم تاحال حج سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved