Breaking News

Any adventures of the Indian Army will be fully answered, General Asif Ghafoor. Will respond more strongly than February 27 to any adventure, says Pak Army spokesman. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

بھارتی فوج کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیاجائے گا ، جنرل آصف غفور
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا 27 فروری سے زیادہ سخت جواب د ینگے، ترجمان پاک فوج
بھارت مقبوضہ کشمیر کی توجہ دنیا سے ہٹانے کے لیے بہانے تراش رہاہے، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرمیڈیامیں بلیک آئوٹ ہے، اقوام متحدہ کامبصرگروپ آزادکشمیرمیں کہیں بھی جاسکتاہے، کیابھارت کے زیرقبضہ کشمیرمیں ایساممکن ہے؟ہزاروں بھارتی فوجی بہادرکشمیریوں کی جدوجہدکودبانے میں ناکام رہے ہیں، بھارت کی حالیہ کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ،ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹوئٹ
راولپنڈی(بادبان رپورٹ) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا 27 فروری سے زیادہ سخت جواب دیاجائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی توجہ دنیا سے ہٹانے کے لیے بہانے تراش رہاہے، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرمیڈیا میں بلیک آئوٹ ہے جب کہ اقوام متحدہ کامبصرگروپ آزادکشمیرمیں کہیں بھی جاسکتاہے، کیابھارت کے زیرقبضہ کشمیرمیں ایساممکن ہے؟ایک اور ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیاجائے گا اور پاکستان کاجواب 27 فروری سیزیادہ سخت ہوگا۔ ہزاروں بھارتی فوجی بہادرکشمیریوں کی جدوجہدکودبانے میں ناکام رہے ہیں، بھارت کی حالیہ کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور35 اے کو ختم کرتے ہوئے اور ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کی آئینی حیثیت تبدیل کردی، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نیکشمیریوں کے احتجاج کو کچلنے اور ان کی آواز دبانے کے لیے مظلوم کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کردیاہے اوراب تک 500 سے زائد حریت رہنماں اور کارکنوں کو گرفتار کیاجاچکاہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved