Breaking News

Balochistan, Miran Shah, two different incidents of terrorism, 8 young martyred, 3 injured. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

بلوچستان’ میراں شاہ، دہشتگردی کے دو مختلف واقعات ، 8جوان شہید’3زخمی
واقعات مچھ اور کیچ میں پیش آئے’مچھ میں ‘5 جوان اور ایک سویلین ڈرائیور شہید ہوا’مچھ میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا
دوسرے واقعہ میں کیچ کے علاقے میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی نے جام شہادت نوش کیا،آئی ایس پی آر
میرانشاہ :ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے ایک جوان شہید ،3 زخمی ،فورسز کی گاڑی بازار میں گشت کررہی تھی کہ دہشت گردوں نے نشانہ بنایا
راولپنڈی(پوسٹ رپورٹ) بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں 7 جوان شہید ہوگئے۔واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے’مچھ میں ‘5 جوان اور ایک سویلین ڈرائیور شہید ہوا’شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ، نائک زبیر خان، نائک اعجاز احمد، نائک مولا بخش، نائک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے ان واقعات میں 7 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی شہید ہوگئے جب کہ مچھ واقعے میں 5 جوان اور ایک سویلین ڈرائیور شہید ہوا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مچھ میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ، نائک زبیر خان، نائک اعجاز احمد، نائک مولا بخش، نائک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے قریب ایک پر ہجوم بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک فوجی جوان شہید جبکہ دیگر 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز بازار میں گشت کررہی تھی کہ عیدیک بازار میں نظامیہ مسجد کے نزدیک ان کی گاڑی کے نزدیک دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے فوجی اہلکار عامر شہید ہوگئے جبکہ حوالدار ارشد، سپاہی عبد المنان اور اسلام نبی زخمی ہوئے جنہیں علاقے کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکے کے بعد میرعلی تا میرامشاہ شاہراہ ٹریفک کی ا?مدورفت کے لیے بند کردی گئی اور فورسز نے سرچ ا?پریشن کیا۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں بازار میں کھڑی کم از کم 14 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔فورسز نے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved