Bilawal slams ‘fascist trolls’ for declaring opponents traitors. Click on the link to see full news on Baadban TV

بھاڑ میں جائیں آپ اور آپ کابیانیہ، بلاول بھٹو
میرا ایک نظریہ ہے جو میرا اپنا نظریہ ہے، میرا نظریہ نہیں بدلے گا آپ کا بیانیہ بدلتا رہے گا،ٹویٹ
ملک میں اسکرپٹ کے مطابق نہ چلنے والے غدار قرار پاتے ہیں، بلاول بھٹو
کراچی(بادبان رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھاڑ میں جائیں آپ اور آپ کا یہ بیانیہ۔بلاول بھٹونے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ کیا اب زندگی ایک فاشسٹ اسکرپٹ ڈرامہ ہے، ایسا ڈرامہ کہ آپ اگر اس سکرپٹ کے مطابق نہیں چلے تو غدار قرار دئیے جا ئوگے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھاڑ میں جائیں آپ اور آپ کا یہ بیانیہ، میرا ایک نظریہ ہے جو میرا اپنا نظریہ ہے، میرا نظریہ نہیں بدلے گا آپ کا بیانیہ بدلتا رہے گا، پڑھیں، سوچیں اور پھر بولیں۔انہوں نے کہا کہ فاشزم پھیلانے والوں کو نظرانداز کریں جو ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ سندھ میں جمہوریت کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں لیکن ہم ان کا مقابلہ کریں گے، ہم نے ہمیشہ سندھ میں ہونے والی غیر جمہوری سازشوں کو ناکام بنایا ہے، حکومت کو اب انسان بننا چاہیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود پر ملک دشمنی کے الزامات لگانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اسکرپٹ کے مطابق نہ چلنے والے غدار قرار پاتے ہیں۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود کو ملک دشمن کہنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھاڑ میں جائے تمہارا بیانیہ، میرا ایک نظریہ ہے جو میرا اپنا نظریہ ہے اور میرا نظریہ نہیں بدلے گا آپ کا بیانیہ بدلتا رہے گا، پڑھیں، سوچیں پھر بولیں۔پی پی چیئرمین نے کہا کیا اب زندگی ایک فاشسٹ اسکرپٹ ڈرامہ ہے؟ ایک ایسا ڈرامہ کہ آپ اگر اس اسکرپٹ کے مطابق نہیں چلے تو غدار قرار دئیے جائیں گے، فاشزم پھیلانے والوں کو نظرانداز کریں جو ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے رہنماں کو اس لیے حراست میں لیا گیا کہ بھارتی طیارے انہیں اڑا نہ دیں۔ بلاول کے اس بیان پر انہیں دیگر سیاسی رہنماں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے