Breaking News

Chairman NAB Justice Javed Iqbal chaired a review meeting on performances. The performance of Operations, Prosecution and Awareness and Prevention Division including Regional Bureaus and NAB Headquarters was reviewed in detail. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس 
علاقائی بیوروز اور نیب ہیڈ کوارٹرز سمیت آپریشن، پراسیکیوشن اور آگاہی و تدارک ڈویژن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
اسلام آباد ۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک سرطان ہے جو ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، نیب بلاتفریق آہنی ہاتھوں سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، قومی احتساب بیورو نے بدعنوان عناصر سے 328 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے، کسی بھی نیب اہلکار نے ایک پائی نہیں لی کیونکہ بدعنوانی کے خاتمہ کو وہ قومی فریضہ سمجھتے ہیں، انہوں نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ تمام بدعنوانی کے مقدمات کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر قانون کے مطابق نمٹایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران نیب کے علاقائی بیوروز اور نیب ہیڈ کوارٹرز سمیت آپریشن، پراسیکیوشن اور آگاہی و تدارک ڈویژن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور نیب کی کارکردگی کو مزید مو ¿ثر اور بہتر بنانے کے نیب انتظامیہ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ان اقدامات پر اصل رو کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے انسداد بدعنوانی کی ایک جامع حکمت عملی مرتب کی ہے، نیب کے پیشہ وارانہ امور کا طریقہ کار اور بدعنوانی کی تمام شکایات اور کیسز کی تصدیق، انکوائری اور تفیش کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ نیب کے تفتیشی افسران قانون کے مطابق اور شواہد کی بنیاد پر عدم برداشت کے ضابطہ کار پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری اور تفیش کے عمل میں نیب افسران کے کسی قسم کے اثر رسوخ کے امکان کو ختم کرنے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظریہ متعارف کرایا گیا ہے جس میں دو تفتیشی افسران اور ایک لیگل کنسلٹنٹ بطور ٹیم کام کرتے ہوئے شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استغاثہ کیلئے بھی اہداف مقرر کئے گئے ہیں اور ان کوششوں کے نتائج احتساب عدالتوں میں سزاﺅں کی 70 فیصد شرح کی صورت میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو اطلاق کی سوچ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بدعنوانی کے مضر اثرات سے بڑے پیمانے پر عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے کی سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی آگاہی، روک تھام اور اطلاق کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے نتائج بہت حوصلہ افزاءہیں، انسداد بدعنوانی کی نیب کی حکمت عملی انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے انفراسٹرکچر اور کام کے بوجھ کی درجہ بندی کے عمل کو بہتر بنایا ہے، مو ¿ثر اور تیز رفتار مقدمات کی تصدیق، انکوائری اور تفتیش اور احتساب عدالت میں ریفرنس بھجوانے تک کے عمل کیلئے مدت مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اس لئے نیب نوجوانوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے اور انہیں بدعنوانی کے خاتمہ میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کی کوشش کو جاری رکھے گا تاکہ اپنے مستقبل کو بدعنوانی کی تمام اشکال سے پاک رکھا جا سکے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے کہا کہ نیب نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ملک بھر کی صف اول کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں 55 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی ہیں  انہوں نے کہا کہ تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ وسط مدت اور سالانہ بنیادوں پر وضع شدہ عددی اور معیار کی بہتر کی درجہ بندی کے نظام کے تحت کیا جائے گا تاکہ نیب افسران اور عملہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور اس بنیاد پر ادارہ جاتی سطح پر سزا اور جزا کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کے اندراج، تصدیق، انکوائری، تفتیش، سزا کے مرحلے سمیت تمام مراحل کے اعداد و شمار نگرانی اور جائزہ نظام کے بنیادی خدوخال ہیں جو کوالٹی اور عددی بنیاد پر کارکردگی کے جائزہ کیلئے مو ¿ثر العمل بنائے گئے ہیں۔ چیئرمین نیب نے نیب ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی بیوروز کی گرانقدر کوششوں کو سراہا اور تمام افسران کو ہدایت کی کہ بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی دولت واپس لائیں کیونکہ نیب نے قانون کے مطابق بدعنوانی سے پاک پاکستان کا عزم کر رکھا ہے۔


 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved