Breaking News

Contact between Shahbaz Sharif and Bilawal Bhutto, consultation on holding APC. The two leaders also discussed the history of the APC and the points under consideration. Maulana Fazlur Rehman invites Bilawal Bhutto to attend All Parties Conference, assures Bilawal Bhutto to attend APC. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

شہباز شریف اوربلاول بھٹو میں رابطہ ، اے پی سی کے انعقاد پر مشاورت
دونوں رہنمائوں نے اے پی سی کی تاریخ اور اس میں زیر غور آنے والے نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
مولانا فضل الرحمان کی بلاول بھٹو کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت، بلاول بھٹو کی اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی
لاہور(ای پی آئی )پیپلز پارٹی کے خدشات کے بعد مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کر کے کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد پر مشاورت کی۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں اے پی سی کی تاریخ اور اس میں زیر غور آنے والے نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے بھی بلاول بھٹو سے ان کے والد سابق صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔یاد رہے کہ ایک روز قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے شہباز شریف کے صحتیاب ہونے کے باوجود اے پی سی کے حوالے سے پیشرفت نہ کرنے پر خدشات کا اظہار کیا گیا تھا ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved