Breaking News

On cricket corruption there will be punishment of 10 years imprisonment and a fine of Rs 1 million. The Pakistan Cricket Board has sent a draft law to the government for approval to eradicate corruption. The document also cites past match-fixing and spot-fixing investigations against Pakistan and Pakistani cricketers abroad. Click on the kjnk4link to see full news on BAADBAN TV

کرکٹ کرپشن پر 10 برس قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، مسودہ تیار
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کو قانون کا مسودہ منظوری کے لیے بھیج دیا
ستاویز میں ماضی میں پاکستان اور پاکستانی کرکٹرز کے خلاف بیرون ملک میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کی جو تحقیقات ہوئی ہیں اس کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا
لاہور (پوسٹ رپورٹ)کرکٹ کرپشن پر 10 برس قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز، ملوث افراد پر فوجداری مقدمات قائم ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کو قانون کا مسودہ منظوری کے لیے بھیج دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کو جس قانون کا مسودہ منظوری کیلئے بھیجا ہے اس میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی شخص پر کرکٹ کرپشن کا الزام ثابت ہوجائے تو اس پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ اور 10 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے،پی سی بی کی یہ خفیہ دستاویز وزیر اعظم عمران خان کو چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی تھی جسے اب کھیلوں کی وزارت کو بھیجا گیا ہے،اس قانون کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کے بعد کھلاڑیوں کیساتھ سٹے بازوں پر بھی فوجداری مقدمات قائم جائیں گے،77 صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں ماضی میں پاکستان اور پاکستانی کرکٹرز کے خلاف بیرون ملک میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کی جو تحقیقات ہوئی ہیں اس کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا ،کھلاڑیوں کے علاوہ امپائرز، میچ ریفریز اور گرائونڈ اسٹاف کے جو لوگ کرپشن میں ملوث ہوں گے انہیں بھی سخت سزائیں دی جائیں گی جبکہ جوا اور سٹے بازی بھی غیر قانونی ہوگی۔ خیال رہے کہ حال ہی میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا مکمل کرکے شرجیل خان قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں تاہم محمد حفیظ سمیت متعدد کھلاڑی شرجیل کو کھلانے کی مخالفت میں پیش پیش ہیں اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح نے کہا کہ اگر پی سی بی اس بارے میں حفیظ کی بات مان کر قانون سازی کر لے تو ٹھیک ہے لیکن اس وقت جو بورڈ کی پالیسی ہے اس کا احترام کرنا چاہیے، ہمارے کھلاڑی تعلیم کی کمی کی وجہ سے سنجیدہ انداز میں پیشکش پر غور نہیں کرتے ابتداء میں میرا یہ بھی یہی نظریہ تھا کہ جو غلط کام کرے اس پر ہمیشہ کے لیے پابندی لگادی جائے لیکن اس کے لیے واضح قانون بنائیں، ہم صرف رائے دے سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved