Breaking News

Defense and Martyrs Day to be celebrated in a grand manner: Major General Asif Ghafoor. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

یوم ِ دفاع و شہدا شایان شان طریقے سے منایا جائیگا،میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی(بادبان رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ یوم ِ دفاع و شہدا 2019 شایان شان طریقے سے منایا جائے گا،عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں اور ہم یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات منعقد کریں گے۔آئی ایس پی آر میں یوم دفاع و شہدا 2019 کے حوالے سے کانفرنس ہوئی جس میں ملک بھر سے سول و فوجی حکام نے شرکت کی، کانفرنس میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریبات سے متعلق بات چیت کی گئی اور پروگرام ترتیب دیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پچھلے سال پہلی دفعہ ہر شہید کے گھر جانے کا پروگرام شروع کیا گیا جو جاری رکھا جائے گا، پچھلے سال بہت اچھا ریسپانس رہا، ہر شہید کو یاد کیا گیا، اس سال بھی ہر شہید کے گھر پہنچیں گے، عوام سے درخواست ہے شہیدوں کے لواحقین سے ملیں اور ان کا شکریہ ادا کریں۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ حکومت کے اعلان کے مطابق 12 بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے، 12 بجے قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا، پوری قوم اپنے اپنے علاقے اور دفاتر میں اکٹھی ہو گی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved