Breaking News

Defense position of Prime Minister at National Assembly meeting. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

وزیراعظم کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں دفاعی پوزیشن
اپنے خطاب میں عمران خان اپوزیشن سمیت کسی پر تنقید نہیں کی بلکہ سیاسی جماعتوں سے اظہار تشکر کرتے نظر آئے
اپوزیشن جماعتوں نے بھی پرامن رہتے ہوئے وزیراعظم کا خطاب اطمینان سے سنا ، عمران خان نے بھی مختصر خطاب پر اکتفا کیا
اسلام آباد(بادبان رپورٹ) وزیراعظم عمران خان پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں دفاعی پوزیشن اختیار کیے ہوئے تھے، اپنے خطاب میں اپوزیشن سمیت کسی پر تنقید نہیں کی بلکہ سیاسی جماعتوں سے اظہار تشکر کرتے نظر آئے، اپوزیشن جماعتوں نے بھی پرامن رہتے ہوئے وزیراعظم کا خطاب اطمینان سے سنا ، عمران خان نے بھی مختصر خطاب پر اکتفا کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں انتہائی پرسکون دکھائی دئیے تاہم خطاب کے حوالے سے دفاعی پوزیشن میں تھے ۔ قبائلی اضلاع سے متعلق ترمیم اور قبائلی عوام کوقومی دھارے میں لانے سے متعلق حکومتی پوزیشن تک محدود رہے، سیاسی جماعتوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور مالی وسائل کے حوالے سے قبائلی عوام کیلئے صوبوں سے تعاون بھی طلب کیا ، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی ،متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان خاموشی سے وزیراعظم عمران خان کو سنتے رہے ، ان کی تقریر کے حوالے سے کوئی معاملہ نہ اٹھایا۔ اسپیکر قومی اسمبلی بھی ایجنڈے تک محدود رہے اور جلدی جلدی کارروائی نمٹاتے رہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved