Devil of Rwp should tell to whom did Shahbaz Shareef gave NRO to: Rana Sana Ullah. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

پنڈی کا شیطان بتائے شہباز شریف نے کس سے این آر او مانگا ہے ؟رانا ثنا اللہ
عمران نیازی پنڈی کے شیطان کی وزارت واپس لے کر شہباز شریف کا چوکیدار تعینات کر دیں، رہنما ن لیگ
پنڈی کا شیطان جب سے وزیرِ ریلوے بنا ہے، صرف زبان چل رہی ہے پنڈی کے شیطان نے ہر دور میں پاکستان کی سیاست میں شیطان کا کردار ادا کیا
اسلام آباد (بادبان رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنڈی کے شیطان نے ہر دور میں پاکستان کی سیاست میں شیطان کا کردار ادا کیا،عمران نیازی پنڈی کے شیطان کی وزارت واپس لے کر شہباز شریف کا چوکیدار تعینات کر دیں، پنڈی کا شیطان جب سے وزیرِ ریلوے بنا ہے، صرف زبان چل رہی ہے، ٹرینیں بند ہو گئی ہیں، پنڈی کا شیطان بتائے کہ شہباز شریف نے کس سے این آر او مانگا ہے ؟ ورنہ استعفی دے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ نے وزیرریلوے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنڈی کے شیطان نے ہر دور میں پاکستان کی سیاست میں شیطان کا کردار ادا کیا، ملک کی بد قسمتی ہے کہ اب پنڈی کا شیطان ملک کی معاشی حالت پہ تبصرہ کر رہا ہے، عوام نے شیدے ٹلی کو ہر دور میں اقتدار کے قدموں میں بیٹھے اور پھر آستین کا سانپ بنتے دیکھا ہے انہوں نے کہا عمران نیازی کو چاہیے کہ پنڈی کے شیطان کی وزارت واپس لے کر شہباز شریف کا چوکیدار تعینات کر دیں، پنڈی کا شیطان جب سے وزیرِ ریلوے بنا ہے، صرف زبان چل رہی ہے اور ملک کی ٹرینیں بند ہو گئی ہیں، چلتے ہوئے ریلوے کا نظام پھر سے درہم برہم ہو گیا ہے کیونکہ وزیر موصوف صرف شہباز شریف کی چوکیداری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا پنڈی کا شیطان بتائے کہ شہباز شریف نے کس سے این آر او مانگا ہے ؟ ورنہ استعفی دے جھوٹے اور چور وزیراعظم نے تمام وزرا کو این آر او اور چور چور کا سبق پڑھا دیا ہے ،شیدا ٹلی صرف نالا لئی کی صفائی کی صلاحیت رکھتا ہے، پنڈی کے شیطان نے عوام کو اپنے طبی ملاحظے کے رزلٹ کے بارے میں نہیں بتایا۔