Breaking News

Foreign Minister Makhdoom Shah Mehmood Qureshi is going to address a press conference in the Prime Minister House Azad Kashmir, which will be broadcast live. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ابھی کچھ دیر میں وزیر اعظم ہاؤس آزاد کشمیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرنے جا رہے ہیں جسے ٹی وی براہ راست نشر کرے گا
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزیر اعظم ہاؤس آزاد کشمیر میں پریس کانفرنس

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود بھی ان کے ہمراہ ہیں

میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کر رہا ہوں میں پاکستانیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اس لائن آف کنٹرول کے پار تک پیغام دینے آیا ہوں یکجہتی کا

پوری پارلیمنٹ نے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر آئینی اقدامات کے خلاف متفقہ طور پر ایک قرارداد کے کر آئے

نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں ہم نے اس حوالے سے اہم فیصلے کیے

میں چین گیا کہ انہیں مقبوضہ کشمیر کے مقدمے کا وکیل کیا جائے اور وہاں سے ہمیں کامیابی حاصل ہوئی

وزیر اعظم عمران خان ملائشیا ،ترکی ،برطانیہ ، انڈونیشیا اور باقی ممالک کے سربراہان سے گفتگو کر رہے ہیں

میری بھی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے ہو رہے ہیں آج بھی میری پولینڈ کے وزیر خارجہ سے بات ہو گی

لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری کاوشیں اس وقت تک کامیاب نہیں ہونگی جب تک دنیا بھر میں موجود پاکستانی کشمیری اس جدوجہد کے ہراول دستے میں شامل نہیں ہوتے

پاکستان اپنی بھرپور کوشش اور جدوجہد جاری رکھے گا

آج اگر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو اٹھایا جاتا ہے اور لوگ باہر نکلتے ہیں تو ہمیں خدشہ ہے کہ وہاں موجود بھارتی فورسز ان کو کچلنے کی کوشش کریگی

وزیر اعظم عمران خان چودہ تاریخ کو یہاں تشریف لا رہے ہیں اور وہ پارلیمان سے خطاب کریں گے

ہم نے اپنے تاریخی موقف کو نہ چھوڑا ہے اور نہ چھوڑیں گے

شملہ معاہدہ میں معاملات کو دوطرفہ روابط سے حل کرنے کا ذکر تھا لیکن اس پر حملہ بھارت نے خود کیا ہے اس لئے ہم نے بھارت کے ساتھ اپنے معاہدات کو ریویو کرنے کا فیصلہ کیا ہے

نیشنل سکیورٹی کونسل میں وزیر اعظم عمران خان نے میری سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ہم ان معاہدوں کا جائزہ لیں گے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایلس ویلز جب پاکستان آئیں تو انہوں نے کہا کہ بھارت نے حالیہ فیصلوں میں نہ ہم سے مشاورت کی اور نہ ہمارے علم میں تھا

پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم سیاسی ، آئینی اور قانونی طور پر اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے

دو ایٹمی طاقتیوں کے مابین جنگ دونوں کیلئے خودکشی ہو گی لیکن ہم اپنے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں جب 26 کو بھارت کی جانب سے جارحیت ہوئ تو 27 کو ہمارا جواب سب کے سامنے ہے

میری گذارش ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو سیاست سے بالاتر رکھا جائے

ہم سے قونصلر رسائی کی بات کرتے ہیں کہ کلبھوشن یادیو کی اہل خاکہ سے ملاقات کروائی جائے لیکن یسین ملک صاحب کی اہلیہ مشال ملک کو کیوں نہیں ملنے دیا جا رہا

آج بلاول صاحب یہاں تشریف لائے ہم نے اکٹھے نماز عید ادا کی ایک اچھا پیغام دنیا بھر میں گیا لیکن میں ان سے بھی یہی کہوں گا کہ سیاست کریں لیکن کشمیر کے پرچم میں مغلوف کر کے نہ کی جائے

پارٹی فرد کی نہیں ہوتی ایک سوچ کی ہوتی ہے

آج میرے ساتھ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر تشریف فرما ہیں جن کا تعلق مسلم لیگ نون سے ہے لیکن خاندانی انسان ہیں یہی تو ہمارا پیغام ہے کہ کشمیر کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے
 وزیر خارجہ/ پریس کانفرنس

کل یہاں الجزیرہ کے نمائندوں سے میں نے کہا کہ آپ نے مجھے انٹرویو کیا ہے لیکن سری نگر میں جائے الجزیرہ اور ان بھارت سے خوراک اور ادویات کی کمی اور عدم دستیابی کا سوال بھارت سے پوچھیں

میں بین الاقوامی این جی او ز سے کہتا ہوں کہ آج وہ تنظیمیں کہاں ہیں ؟ آج انسانی حقوق کی تنظیموں کو سامنے آنا چاہیے تھا

میں نے اسلام آباد میں پوری ڈپلومیٹک کور کو بلوا کر تمام سفرا کو اس صورتحال پر تفصیلا بتا چکا ہوں

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان آیا ہے کہ یہ متنازع معاملہ ہے اور سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں اس کا فیصلہ ہونا چاہیے
بھارت آئینی تبدیلی کا ناٹک کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی صدر آزاد کشمیر آفس پہنچ گئے

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا

صدر آزاد کشمیر کے دفتر میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صدر آزاد کشمیر سے ون آن ون ملاقات

ملاقات میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ ء خیال

صدر آزاد کشمیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بھائیوں بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وزیر خارجہ کا عید الاضحی آزاد کشمیر میں گزارنے کے فیصلے کو سراہا

آج آزاد کشمیر میں پاکستان کی تمام بڑی پارٹیوں کی نمائندگی نے پوری دنیا کو بھرپور پیغام دیا ہے کہ پاکستان دامے درمے سخنے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved