Foreign Minister Shah Mehmood met PM and Foreign minister of Quwait, Sheikh Sabah Khalid ul hammad Alsabah. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحماد الصباح سے ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

 

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے کویتی ہم منصب کو رمضان شریف کی مبارکباد پیش کی

پاکستان ، کویت کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان کی حکومت اور عوام امیر کویت اور کویتی حکومت کیلئے دلی احترام کا جذبہ رکھتے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان کویت کے ساتھ اپنے دیرینہ ،برادرانہ دو طرفہ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری کے ذریعے مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے غیر مستقل ممبر ہونے کے ناطے، ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر اپنے کویتی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن، کویت کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں -ان کے علاوہ خلیج میں قیام پذیر لاکھوں پاکستانی کویت مارکیٹ تک رسائی چاہتے ہیں لیکن ویزہ پابندیاں ان کے راستے میں حائل ہیں –

پاکستان نے گزشتہ چند برسوں میں بہت سے ایسے حفاظتی اقدامات کیے ہیں جن سے سفری کاغذات کے غیر قانونی استعمال کی موثر روک تھام کی گئ ہیں

اس تناظر میں اگر کویت ان ویزہ پابندیوں کا از سر نو جائزہ لے تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے

پاکستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے -کویت کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات قابلِ قدر ہیں کویتی وزیر خارجہ

کویتی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ وہ ویزوں کی بندش کو از سر نو دیکھیں گے اور پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے