Fulfill the vote, honor the vote, Firdous Ashik Awan. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے خود بھی ووٹ کو عزت دیں،فردوس عاشق اعوان
عثمان بزدار اکیلا نہیں، وزیراعظم اور تحریک انصاف ان کے ساتھ ہے، ،میڈیا کرائسز کا شکار ہے اسے بحران سے نکالیں گے
، معاشی مشکلات اور مسائل کا مل کر سامنا کریں گے،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (بادبان رپورٹ)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار اکیلا نہیں، وزیراعظم اور تحریک انصاف ان کے ساتھ ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے خود بھی ووٹ کو عزت دیں،میڈیا کرائسز کا شکار ہے اسے بحران سے نکالیں گے، معاشی مشکلات اور مسائل کا مل کر سامنا کریں گے۔وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ ایک صفحہ پر ہیں، میڈیا کو اپنی کمزوری نہیں بنائیں گے،میڈیا کا جو کرداررہا موجودہ حکومت لانے میں اسے انڈورس کرتے ہیں، پارلیمنٹ کے اندر ہر جگہ آپ عمران خان کی آنکھ اور کان ہیں، آپ ایسی ٹیم ہیں جو غلطیوں کی نشاندہی کریںاور اصلاح کیلئے مشورے دیں،میری وزیراعلیٰ کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے، عمران خان نے اس حوالے سے خصوصی ہدایت دی تھیں جو کمیونیکیشن گیپ بنا ہے اس خلاء کو پر کریں گے،میں لاہور پریس کلب کے صدر سے بھی ملی ہوں، جہاں جہاں گیپ ہے وہاں رابطے جوڑ رہی ہوں، جہاں سے رابطہ منقطح ہوا وہیں سے جوڑیں گے، جمہوریت کیلئے میڈیا کا کلیدی کردار ہے،میڈیا کرائسز کا شکار ہے اسے بحران سے نکالیں گے، پنجاب کے ڈی جی پی آر سے بھی بات ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود معاشی مسائل پر میڈیا کے شعبے پر بھی فرق پڑا ہے، معاشی مشکلات اور مسائل کا مل کر سامنا کریں گے، وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ میڈیا ہماری طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں چیف منسٹر پنجاب کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے خود بھی ووٹ کو عزت دیں،عثمان بزدار اکیلا نہیں ہے، وزیراعظم اور تحریک انصاف ان کے ساتھ ہے، پنجاب ایک بڑا سیاسی گرائونڈ ہے، یہاں تحریک انصاف کے پیغام کو ہر شخص تک پہنچائیں گے