Breaking News

Human rights violations in occupied Kashmir, condemnation of atrocities. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، کشمیری عوام پر غصبانہ تسلط اور مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمیگر معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا جس میں امن ، انصاف اور آزادی کو بنیادی حقوق اور احترام کی بنیاد قرار دیا گیا ہے –
کانفرنس کا علامیہ چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے پڑھ کر سنایا-
⁃ متفقہ علامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لئے جاری کوششوں اور انکی بھارتی تسلط سے آزادی کےلئے غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا ۔
⁃ اسلام آباد اعلامیہ میں بھارت کے یکطرفہ اورغیر قانونی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برعکس قرار دیا گیا اور بھارتی مقبوضہ افواج کے ہاتھوں مقبوضہ وادی میں جنسی زیادتیوں ، گرفتاریوں ،اغوا اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی شدید الفاظ میں مذمت گئی
⁃ ۔ اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کرنے اور کرفیو کے باعث مشکلات کا سامنا کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
⁃ اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو نظر بند کرنے اور ان قید و بند کی صعبتوں کو خلاف قانون قرار دیا گیا اور لائن آف کنڑول پر بھارتی گولہ باری اور کلسٹر بمبوں کے استعمال کی بھی مذمت کی گئی جس کے باعث آزاد کشمیر کے علاقے میں بھی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں ۔ — قرار داد میں بین الاقوامی برادری ، اقوام متحدہ کی تنظیموں ، انسانی حقوق کے اداروں ، یورپی یونین ، او آئی سی ، چین ، ایران ، ترکی ، امریکی اور برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے کشمیر کے مسلے پر فراہم کی گئی حمایت کو تسلیم کیا گیا تاہم بین الاقوامی برادری ، بین الپارلیمانی یونین ، دولت مشترکہ کی تنظیم ، عالمی پارلیمانوں اور دیگر عالمی اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ بھارت کے ان غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیں اور بھارت پر زور دیا جائے کہ وہ اپنے اقدامات کو واپس لے جس کے تحت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دیا گیا کیونکہ ان اقدامات سے عالمی و علاقائی امن کو خطرات لاحق ہیں ۔
⁃ اعلامیے میں اقوا م متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ ایک آزاد انکوائری کمیشن تشکیل دے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم کی آزادانہ تحقیق ہو سکے اور ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے ۔
⁃ اعلامیے میں 42 ویں انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا گیا کہ بھار ت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے ، مواصلاتی نظام کی بحالی ، سیاسی قیدیوں کی رہائی ، بنیادی انسانی حقوق کی بحالی اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کی جانب سے تجویز کردہ انکوائری کمیشن کو تشکیل دینے کےلئے اقدامات کرے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ذمہ اداران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے-
⁃ اعلامیے میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دی جائے ۔
⁃ اعلامیے میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ بھارت کشمیر کے عوام کا حقوق خود ارادیت کو تسلیم کرے اور اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے تحت اپنے وعدوں کی تکمیل کرے ۔
⁃ اعلامیہ میں انسانی حقوق کونسل پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے ہائی کمشنر کو یہ اختیار دے وہ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی باضابطہ مانیٹرنگ کر ے اور اس پر مفصل رپورٹ جاری کرے ۔
⁃ کانفرس کے دوران اس اعلامیےکو متفقہ طور پر منظور کیا گیا ۔
-عالمی پارلیمانوں پر زور دیا گیا کہ وہ فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر اور رپورٹ کیا جا سکےکیا جاسکے

**************

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved