Breaking News

Islamabad. Justice Javed Iqbal, Chairman, National Accountability Bureau (NAB), said that the World Economic Forum appreciated NAB’s awareness strategy on creating awareness among the people about the harmful effects of corruption. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

اسلام آباد۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم نے لوگوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر نیب کی آگاہی حکمت عملی کو سراہا ہے، اس حکمت عملی کے تحت نیب مختلف سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، میڈیا، سوسائٹی اور معاشرہ کے دیگر طبقات سے مل کر کام کر رہا ہے تاکہ لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو اوائل عمری میں بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کیا جا سکے۔نیب نے عوام کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے 2020ء میں بھی آگاہی اورتدارک کی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کی آگاہی و تدارک کی حکمت عملی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اچیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی ایک طریقہ اورتکنیک ہے جس کو صرف قانون کی حکمرانی کو نظرانداز کرنے اور پورے نظام کو معاشی بحران میں ڈالنے کیلئے اپنایا جاتا ہے۔مزید برآں، بدعنوانی،تمام بیماریوں کی جڑ ہونے ک باعث اقربا پروری، من پسندی، میرٹ، شفافیت اور احتساب کے عدم نفاذ سمیت، متعدد مسائل کو جنم دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی بد عنوانی کی روک تھام اور موثر آگاہی کی حکمت عملی کے بہترین نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ عالمی اقتصادی فورم نے نیب کی بدعنوانی کے مضر اثرات کی روک تھام کیلئے آگاہی و تدارک کی حکمت عملی کی تعریف کی ہے،۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی مؤثر آگاہی اور تدارک کی حکمت عملی کے باعث یہ فعال اور معتبر ادارہ بن چکا ہے۔ پلڈاٹ، مشعال پاکستان، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، عالمی اقتصادی فورم جیسے معتبر قومی و بین الاقوامی اداروں نے اپنے سروے اور رپورٹس میں اس کی کارکر دگی کو سراہا ہے۔ گیلپ اینڈ گیلانی کے حالیہ سروے میں 59 فیصد لوگوں نے نیب کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے کیونکہ نیب قانون کے مطابق اپنی کاوشیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی احتساب بیورو نیب آرڈیننس کے سیکشن 33 سی کے تحت بدعنوانی کے خلاف آگاہی اور تدارک کی پالیسی اختیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی بدعنوانی سے متعلق برے اثرات سے آگاہی اور تدارک کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے، اس حکمت عملی کے تحت نیب مختلف سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، میڈیا، سوسائٹی اور معاشرہ کے دیگر طبقات سے مل کر کام کر رہا ہے تاکہ لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو اوائل عمری میں بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ کے مختلف طبقوں سے مثبت ردعمل کے ساتھ ساتھ نیب کے میڈیا ونگ نے مفت پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے نیب کی آگاہی و تدارک کی کوششوں کو اجاگر کیا ہے جس کو معاشرہ کے تمام طبقوں نے سراہا ہے،اجلاس میں بتایاگیاکہ چیئرمین نیب کی ہدایت، مندرجہ ذیل اقدامات اٹھائے گئے۔: -. نیب کی کاوشوں کی وجہ سے ملک بھر میں لوگوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے تمام شیڈول بینکوں کی تمام اے ٹی ایم مشینوں پر نیب کا پیغام بدعنوانی سے انکار چلتا ہے۔ نیب نے نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے نیب نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ملک بھر سے سکولوں اور کالجوں میں نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے 50 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں۔نیب اور ایس این جی پی ایل ٗآئیسکو ٗ لیسکو ٗ گیپکو ٗ فیسکو اور کے الیکٹرک کے درمیان تعاون سے گیس اور بجلی کے بلوں پر بد عنوانی کے منفی اثرات سے آگہی کا پیغام پرنٹ کیا جا رہا ہے۔ نیب پی ٹی اے کے تعاون سے ملک بھر میں مختلف موبائل کمپنیوں کے ذریعے تمام موبائل فون سبسکرائبر تک بدعنوانی سے انکار کا پیغام پہنچا رہا ہے۔فیڈرل فلم سنسر بورڈ کے تعاون سے نیب کا ویڈیو پیغام بدعنوانی سے انکار ملک بھر کے تمام سینما گھروں میں دکھایا جاتا ہے۔نیب کے اس اقدام کو عوامی سطح پر سراہا گیا ہے تاہم کرونا وبا کے باعث اب تمام سینما گھر بند ہیں نیب کا پیغام بدعنوانی سے انکار بلوچستان اور گلگت بلتستان کے اخبارات میں تمام سرکاری ٹینڈرز کے ساتھ پرنٹ کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر یقین رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ 2019ء کے دوران نیب کی آگہی اور تدارک اور بلا امتیاز قانون پر عمل درآمدکی مہم کامیاب رہی ہے نیب نے عوام کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے 2020ء میں بھی آگاہی اورتدارک کی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں ٗ سول سوسائٹی ٗ میڈیا اور لوگوں کے تعاون سے بدعنوانی کو روکا جا سکتا ہے۔

nsr

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved