Breaking News

Maulana Fazlur Rehman is saving his drowning politics, Imran Khan. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

مولانا فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں،عمران خان
مدارس اصلاحات پر مولانا زیادہ پریشان ہیں ، مدارس میں اصلاحات سے طلباء ایسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکیں گے
، وزیر اعظم کا ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب ، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے احتجاج پر بھی بات چیت ،کہ مولانا اب 27 کی تاریخ نہ بدلیں اور اسلام آباد آ جائیں، ارکین
اسلام آباد ( )وزیر اعظم عمران خا ن نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں،مدارس اصلاحات پر مولانا زیادہ پریشان ہیں ،مدارس میں اصلاحات سے طلباء ایسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی،معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ذر ائع کمے مطابق مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے احتجاج پر بھی بات چیت کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں،مدارس اصلاحات پر مولانا ذیادہ پریشان ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مدارس میں اصلاحات سے طلباء ایسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اراکین نے رائے دی کہ مولانا اب 27 کی تاریخ نہ بدلیں اور اسلام آباد آ جائیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved