Breaking News

Mega corruption cases are being carried out according to the law, Chairman NAB. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے، چیئرمین نیب
نیب کے آپریشن ڈویثرن اورپراسیکیوشن ڈویثرن کی کارکردگی خصوصاََ میگا کرپشن مقدمات پر اب تک کی پیس رفت کا جائزہ لیا گیا
میگا کرپشن کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے، قومی احتساب کوارٹرز میں ایک اجلاس میں جسٹس جاوید اقبال خطاب
اسلام آباد ( بادبان رپورٹ ) : قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارات کی ۔ اجلاس میں نیب کے آپریشن ڈویثرن اورپراسیکیوشن ڈویثرن کی کارکردگی خصوصاََ میگا کرپشن مقدمات پر اب تک کی پیس رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ انہوں نے 11 اکتوبر 2017 کو اپنی ذمہ داریاںسنبھالنے کے بعد سختی سے ہدایت کی تھی کہ 179میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چئیرمین نیب کے احکامات کی روشنی میں نیب ہیڈکوراٹرز اور تمام علاقائی بیوروز نے میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے حوصلہ افزاء کاوشیں کی ہیںاور 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 105 بدعنوانی کے ریفرنس متعلقہ احتساب عدالتوں میں جمع کروائے جاچکے ہیں جن پر قانون کے مطابق کاروائی جاری ہے ۔ نیب میں اس وقت 15 مقدمات میں انکوائریاں اور 18 مقدمات انوسٹی گیشن کے مراحل سے گزر رہے ہیںجبکہ 41 مقدمات کو منطقی انجام تک قانون کے مطابق نمٹایا جا چکا ہے۔ چئیرمین نیب نے پراسیکوشن ڈویثرن اور آپریشن ڈویثرن کے علاوہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ میگا کرپشن مقدمات کے علاوہ زیر التواء مقدمات خصوصاََ انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کو قانون کے مطابق پہلے سے طے شدہ کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔ نیب میں مقدمات سالہا سال تک نہیں چلیں گے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved