Money Laundering case’s hearing, Zardari, Faryal and all the accused demand accountability court on April 8. Click on the link to see full news on Baadban TV

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کا اغاز
زرداری ،فریال اور تمام ملزمان 8 اپریل کو احتساب عدالت طلب
اسلام آبا د کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے،فریال تالپور ، حسین لوائی، طحہ رضا، انور مجیدطلب کئے گئے افراد میں شامل
اسلام آباد (بادبان رپورٹ)جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان کو 8 اپریل کو احتساب عدالت طلب کرلیا ۔ جمعہ کو اسلام آبا د کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ۔فریال تالپور، حسین لوائی، انور مجید، زین ملک ، نمر مجید اور کمال مجید سمیت تمام ملزمان کو 8 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ۔ طلب کیے جانے والے ملزمان میں سابق صدر آصف علی زرداری،فریال تالپور ، حسین لوائی، طحہ رضا، انور مجید، عبدالغنی مجید، زین ملک ، نمر مجید، علی کمال مجید ، مصطفی ذوالقرنین ، عدیل شاہ، محمد قاسم ، محمد اشرف، اقبال خان نوری ، داؤد، شیر محمد، شہزاد علی ، کرن امین ، نورین سلطان، محمد ناصر شیخ ، کرسٹوفر ڈی کروز، غضنفر احسن ، راحیل مبین اور اسلم مسعود شامل ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کیخلاف کیس دوسری عدالت کو منتقل کردیا ،جانچ پڑتال مکمل ہونے پر مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کیا گیا