Breaking News

Money laundering / counterfeit accounts will be heard (today) against Asif Zardari and other officials. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

آصف زرداری اور دیگرملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ/جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت (آج) ہوگی
آصف علی زرداری کی آمد کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ، جو ڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی
کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کیدوسوجوان وآفسران بھی تعینات کئے جائیں گے، احتساب عدالت کی سکیورٹی کے حوالے سے فیصلے
اسلام آباد (بادبان رپورٹ) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری اور دیگرملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ/جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت (آج)منگل کو ہوگی۔ پیر کو آصف زرداری کی آمد پر احتساب عدالت کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں رجسٹرار احتساب عدالت اور اسسٹنٹ کمشنرنے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں آصف علی زرداری کی آمد کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کیدوسوجوان وآفسران بھی تعینات کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو احتساب عدالت کے احاطے میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔رجسٹرار احتساب عدالت ایاز زبیری کے مطابق میڈیا کو کمرہ عدالت تک رسائی دی جائیگی،سیکورٹی معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved