اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے ٹینڈر کی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کردی گئی۔حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے میں اہم فیصلہ کیا ہے۔وفاقی دارالحکومت کے ایئرپورٹ کے حوالے سے ٹینڈر کی تاریخ 16 ستمبر تک بڑھادی ہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ کی پبلک اینڈ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع سے متعلق آگاہ کردیا۔اس سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹینڈر کےلیے 15 اکتوبر 2023ء کی تاریخ رکھی گئی تھی جس کے بعد توسیع کرتے ہوئے مارچ 2024ء، پھر 15 مئی اور اسکے بعد 15 جولائی مقرر کی گئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے سے بری کر دیا تھا۔عدالت نے صنم جاوید کے وکلاء کی مقدمے سے بریت کی استدعا منظور کرلی۔ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران نے صنم جاوید کے ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید رہائی کے بعد وکلاء کے ہمراہ عدالت سے روانہ ہوگئیں تھی۔کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی۔اسلام آباد سے وفاقی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کےلیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافے کیا گیا ہے۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن پاور ڈویژن نے جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک والے گھریلو صارفین 3 ماہ کےلیے اضافے سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں جبکہ باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھادیا گیا ہے۔بجلی کے گھریلو صارفین پر 1 ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز کا اطلاق یکم جولائی 2024ء سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے ماہانہ 301 سے 400 یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز عائد کیےگئے ہیں۔ماہانہ 401 سے 500 یونٹس استعمال کرنے پر 400 روپے جبکہ ماہانہ 501 سے 600 یونٹس استعمال پر 600 روپے فکسڈ چارجز لگائے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے ماہانہ 601 سے 700 یونٹس استعمال پر 800 روپے جبکہ ماہانہ 701 سے زائد یونٹس کے استعمال پر 1 ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔صنعتی صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 184 فیصد بڑھائے گئے ہیں، جو 440 روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 250 روپے ہوگئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے کمرشل صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ ہوا، جو 500 روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 250 روپے ہوچکے ہیں۔زرعی ٹیوب ویلز صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 200 روپے سے بڑھ کر 400 روپے ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ کابل پاکستان کےلیے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے تیار نہیں ہے۔اقوام متحدہ نے پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں کےلیے افغانستان کی سرزمین کے استعمال کا اعتراف کرلیا۔یو این سلامتی کونسل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں کےلیے افغانستان میں طالبان حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ٹی ٹی پی کو افغانستان میں القاعدہ کی بھی آپریشنل اور لاجسٹک مدد حاصل ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے 6 سے ساڑھے 6 ہزار جنگجوؤں کو القاعدہ کے کیمپوں میں تربیت دی جا رہی ہے۔یو این سلامتی کونسل رپورٹ میں کہا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے ننگرہار، قندھار، کنڑ اور نورستان جیسے سرحدی صوبوں میں کیمپ بنا رکھے ہیں۔بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے میڈیا کی عدم موجودگی میں جج کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کردیا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے میڈیا کی عدم موجودگی میں جج کے روبرو بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر میڈیا نہیں آتا تو میں عدالت سے واک آؤٹ کر جاؤں گا۔احتساب عدالت میں میڈیا نمائندوں کے داخل ہوتے ہی سماعت کا آغاز ہوگیا، اس دوران بانی چیئرمین نے کہا کہ پہلے جس ریفرنس میں سزا ہوئی وہ جیولری سیٹ ہمارے پاس ہے۔2 سال میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 170 فیصد تک اضافہ ہوا، 100 کے قریب لارج اسکیل فیکٹریاں بند ہوگئیں جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) ذرائع کے مطابق بند ہونے والی فیکٹریوں میں 50 ٹیکسٹائل مل بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ 2022 میں بجلی 16 روپے فی یونٹ تھی جو آج 42 روپے فی یونٹ ہے۔ 2022 میں انڈسٹری کو گیس 14 روپے یونٹ مل رہی تھی آج 40 روپے یونٹ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سال میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19 ارب ڈالر سے کم ہو کر 16 ارب ڈالر رہ گئیں۔پنجاب حکومت نے سرکاری سطح پر تعمیراتی میٹریل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔لاہور میں سیمنٹ کے فی بیگ کی سرکاری قیمت 1360 روپے اور وائٹ سیمنٹ کی سرکاری قیمت 1960 روپے مقرر کر دی گئی ۔ اول درجے کی ایک ہزار اینٹ کی قیمت 15 ہزار 200 روپے جبکہ پیش ایک ہزار اینٹ کی قیمت 20 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایک ہزار ٹائل کی قیمت 16 ہزار روپے ہوگئی ۔ سریے کی قیمت فی ٹن 2 لاکھ 45 ہزار سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری سطح پر تعمیراتی میٹریل کے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور تعمیراتی میٹریل مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی وِد ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ لاہور چیمبر میں اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ آج کے بعد کوئی سیمنٹ ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا۔عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکس ہدف بڑھاکر تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے کاروبار کے مواقع کم کر دیئے گئے، جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا. لوگ اتنا زیادہ ٹیکس چوری کی طرف جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت 500 روپے ہونی چاہیے تھی جو 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے.ایسوسی ایشن کے پاس ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم سے ملاقات میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز دی۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں اور اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا حتمی فیصلہ کل نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا. اجلاس میں مخصوص نشستوں بارے عدالتی فیصلے پر بحث ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نظر ثانی اپیل میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حکمت عملی مرتب کرے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دینے کا حکم دیا ہے