اسلام آباد پولیس میں کارکردگی دیکھانے والے افسران کو کھڈے لائن لگانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ سفارشی، خوشامدی افسران کو اہم پوسٹوں پر تعینات کر دیا گیا ہے 02 جولائی کو انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن میں 13 افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیںنوٹیفیکشن کے مطابق ایس پی صدر زون ارسلان شعیب ایس پی سٹی زون تعینات،رینکر حاکم خان کو ایس پی ہیڈکوارٹر سے ایس پی صدر زون لگا دیا گیا، ایس پی سٹی خان زیب کو ایس پی سیکورٹی ڈویثرن تعینات کردیا گیا وزیراعظم ہاؤس میں تعینات ایس پی ظہیر احمد کو ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ میں تعینات کردیا گیا اقبال حسین کو جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ سے ایس پی سوہان تعینات کردیا گیاایس پی علی رضا کو سوہان سے ہٹا کر ایس پی ڈولفن تعینات کردیا گیا پنجاب پولیس سے آنے والے ایس پی کاظم نقوی کو ایس پی سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ اسد اقبال کو تھانہ ویمن اور کوہسار کا اضافی چارج دے دیا گیا ڈی ایس پی امتیاز علی میرانی کو وزیراعظم ہاوس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ایس ڈی پی او شالیمار عبداللہ شہریار کو گولڑہ کا اضافی چارج دے دیا گیاڈی ایس پی ہیڈکوارٹر قیصر نیاز گیلانی کو ایس پی ہیڈ کوارٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی سے قربت رکھنے والے وزیراعظم ہاؤس میں تعینات ڈی ایس پی ارشاد علی ابڑو کو ایس ڈی پی او سہالہ لگا دیا گیا ہے جبکہ ایس ڈی پی او سہالہ اسد للّٰہ منگی کو معطل کرکے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے