تازہ تر ین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ 10 جولائی تک طلب کر لی،بلدیاتی انتخابات نا کرانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ 10 جولائی تک طلب کر لی،بلدیاتی انتخابات نا کرانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی و دیگر وکلا عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس نوٹسز بھی معطل کر دئیے۔
حکام الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے شیڈول دیا ہوا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ 125 یونین کونسل کی حد تک حلقہ بندیاں ہو چکیں نئی کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ ہے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کرانے ہیں۔

کیا بانی پی ٹی آئی، نواز شریف، شہباز شریف سب کی حکومتیں اس کی ذمہ دار ہیں کہ کسی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن وکیل کو ہدایت کی کہ نیشنل اسمبلی کے حلقوں سے یونین کونسل کو مکس نا کریں، کیا ہر دو تین ماہ بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی؟ وفاقی حکومت سے پوچھ کر آئیں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن کی تاریخ بتا دیں۔ جسٹس محسن نے ریمارکس دئیے کہ اگر تاریخ نا دی تو وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو بھی توہین عدالت کا نوٹس کروں گا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ پٹشنرز کو پرانے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس جمع کرانا ہوگا، لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بعد یہ ٹیکس لگا سکیں گے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیا کہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشنز کیوں نہیں ہو رہے؟۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے ایم سی آئی کے نام پر سارے شہر کی تباہی پھیر رہا ہے، بغیر لوکل گورنمنٹ آپ نے اربوں کے ٹیکس لگا دیے، اگر لوکل گورنمنٹ الیکشن تاریخ نہیں دیں گے تو چیف الیکشن کمشنر کو بتا دیں اور وفاقی حکومت کو بھی بتا دیں توہین عدالت نوٹس کروں گا، بغیر کسی اختیار کے سی ڈی اے نے ایم سی آئی کے اربوں روپے کے فنڈز استعمال کر لئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved