قومی اسمبلی سیکرٹریٹڈائریکٹوریٹ جنرل آف *اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ*اسلام آباد ؛5 جون 2024،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بدھ کے زور ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر سے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر حادثے کے دیگر شہداء کے قیمتی جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی بہت بڑے اسکالر اور مدبر سیاسی رہنما تھے، ان کی ہیلی کاپٹر میں رحلت نہ صرف ایران بلکہ مسلم اُمہ کے لیے بڑا صدمہ ہےاور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔ اسپیکر نے صدر رئیسی سے ان کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ہونے والی اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی خوش گوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی اور بڑی مفید ملاقات رہی ۔اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے صدر رئیسی اور مرحوم وزیر خارجہ کو پاک۔ ایران دوستی اور خطے میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا داعی پایا۔ اسپیکر نے ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام اپنے ایرانی بہن ، بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اسپیکر نے صدر رئیسی اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے کی دعا کی۔ انہوں کہا کہ وہ سفر میں تھے جس کی وجہ سے پہلے حاظر نہیں ہو سکے۔ ایران کے سفیر نے ایرانی سفارتخانے آمد، مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کی رحلت پر اظہار تعزیت اور ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا ۔انہو ں نے مرحوم صدر رئیسی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ایران پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ایرانی سفارتخانے میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنا تعزیتی پیغام بھی قلمبند کیا۔