تازہ تر ین

الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا نے توہین عدالت سے بچتے ہوئے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن سے چار دن قبل ہی 38 ممبران قومی اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قرار دے دئیے ہیں۔اب باقی 41 ممبران کا فیصلہ بھی 28 جولائی سے قبل کیا جانا ضروری ہے

الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا نے توہین عدالت سے بچتے ہوئے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن سے چار دن قبل ہی 38 ممبران قومی اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قرار دے دئیے ہیں۔اب باقی 41 ممبران کا فیصلہ بھی 28 جولائی سے قبل کیا جانا ضروری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ان 41 ممبران قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن بھی آج جاری کر دئیے گئے ہیں یوں قوم اسمبلی میں پی ٹی 83 ممبران اسمبلی کے ساتھ سنگل لارجسٹ پارٹی بن گئی ہے۔امید ہے 3 اگست تک مخصوص نشستوں پر بھی کامیاب پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی کامیابی کے بھی نوٹیفکیشن جاری ہو جائیں گے جس کے بعد پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں ممبران کی تعداد 117 تکنیو جائے گی کہاں ہیں وہ بڑے بڑے ارسطو جو کہتے تھے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پہ عمل نہیں ہوگا پہلے بھی تو 90 دنوں میں الیکشن کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پہ عمل نہیں ہوا تھا۔امید ہے صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن اور آج لاہور ہائیکورٹ کے عمران خان کے خلاف سیکشن 121 اور انتشاری ٹولہ کے حوالے سے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کی طرف سے دئیے گئے دس روزہ جسمانی ریمانڈ اور ویڈیو لنک پہ حاضری کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کے آرڈر کے بعد ضرور کل بروز جمعہ ۔۔۔۔ جمعہ مبارک کرتے ہوئے 8 فروری کو عوام کی جانب سے پی ٹی آئی کو دئیے گئے مینڈیٹ کو تسلیم کریں گے اور احترام کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved