صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرڈاکٹر رضا امیری مغدام کی ملاقات ◾ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،تجارتی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی تعلقات پر گفتگو ◾پاک ایران بارڈر آف سکیورٹی کو بارڈر آف اکا نومی بنانے کی تجویز پر اصولی اتفاق ◾ایران اور پنجاب کے درمیان زراعت، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات جائزہ◾ایران کی پنجاب سے گوشت کی امپورٹ 40فیصد سے 70فیصد تک بڑھانے پر اتفاق ◾پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے میں پنجاب کے تجارتی کردار پر تفصیلی گفتگو ◾ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو دورہ ایران کا تحریری دعوت نامہ پیش کیا◾ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام نے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کوبھی دورہ ایران کی دعوت دی◾صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے ملاقات میں دورہ ایران کی یادیں تازہ کیں◾وزیراعلی مریم نوازشریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر رنج کا اظہار