تازہ تر ین

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں عدالت نے ڈسچارج کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں عدالت نے ڈسچارج کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلاء صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دیے گئے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پر 12 مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔—–وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم خطے میں سب سے زیادہ منہگی بجلی دے رہے ہیں۔ایک بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کر لیں تو 50 ارب روپے کی بچت ہو جاتی ہے، بجلی بچانے کے اہم اقدامات میں پنکھوں کو کم واٹ پر منتقل کرنا ہے۔وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے حکومت نے نئے پلانٹس لگائے، صارف پر اس وقت بوجھ 10 روپے فی یونٹ تھا جو ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بڑھ گیا۔اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی اوسط قیمت اس وقت 44 روپے فی یونٹ ہے، غریب صارفین کو بجلی سستی دے رہے ہیں جن کا بوجھ دیگر صارفین اٹھا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی تھی، انڈسٹری کو کم قیمت پر بجلی دے رہے ہیں اس کا بوجھ حکومت نے اٹھایا ہے، ہم نے خاموشی کے ساتھ آئی پی پیز پر کام شروع کر دیا تھا، یہ بات وزارت سے لیک ہوئی کہ آئی پی پیز سے متعلق کچھ ہونے والا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری مدد ہوگئی شاید جو بات وزارت کھل کر نہیں کر رہی تھی وہ انہوں نے کر دی، آئی پی پیز سے متعلق خوشخبری دیں گے، پاکستان آگے کی طرف جائے گا۔—–پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کر لیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین ٹو زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل کی تربیتی لانچنگ کا مقصد تربیت اور تکنیکی پیرا میٹرز کا جائزہ لینا تھا۔اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیموں کے انجینئرز کے سینئر افسران نے تربیتی لانچ کا مشاہدہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے تکنیکی مہارت، لگن اور کام کو سراہا جبکہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارک باد دی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔—-وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقائق مسخ نہ کیے جائیں بجلی بلوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔کابینہ اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی میں کمی ہورہی ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول کا معاہدہ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریونیو کو جمع کرنے کےلیے دن رات محنت کرنی ہو گی، وفاق نے پی ایس ڈی پی میں 50 ارب کی کٹوتی کر کے3 ماہ کےلیے بجلی کے بلوں میں ریلیف دے رکھا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے پورے پاکستان میں اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، وفاق پاور سیکٹر کے مسائل حل کےلیے دن رات کوشاں ہے۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے 200 یونٹ سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کو ریلیف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ریلیف کےلیے پنجاب کی حکومت نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے 45 ارب روپے مختص کیے، اس میں وفاق کا کوئی حصہ نہیں ہے، یہ مکمل ریلیف حکومت پنجاب نے دیا ہے۔ باقی صوبے بھی آگے آئیں اور اپنے عوام کو ریلیف دیں، بعض جگہوں سے ایسی بات سننے کی ملی، جس سے افسوس ہوتا ہے`اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب نے شفاف طریقے سے اپنے فنڈر سے ریلیف دیا ہے، وفاق کا اس سے کوئی لینا دنیا نہیں ہے، خیبرپختونخوا اور باقی صوبے بھی ریلیف دیں ہمیں اس کی خوشی ہوگی۔شہباز شریف نے کہا کہ بجلی بلوں میں ریلیف پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہمیں حقائق کو مسخ نہیں کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی طرح ہم کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے عالمی سطح پر پاکستان کو نقصان ہو۔—قومی احتساب بیورو (نیب) نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس چار سال بعد بند کردیا۔ احتساب عدالت نے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کی۔نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس بند کرنے کی درخواست دائر کی تھی جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہائیکورٹ پہلے ہی بری کر چکی ہے۔نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019 کو احسن اقبال کو گرفتار کیا۔ 2020 میں ریفرنس دائر کیا اور 2022 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے احسن اقبال کو بری کر دیا تھا۔نیب نے ہائیکورٹ کے احسن اقبال کو بری کرنے کا حوالہ دے کر ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی ریفرنس ختم کردیا گیا۔ایئر کرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن (اے او او اے) پاکستان نے ڈی جی سی اے اے اور ایئرپورٹس اتھارٹی کا اشتہار منسوخ کرکے نیا اشتہار جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایئر کرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری ایوی ایشن کو خط لکھ دیا۔ اپنے خط میں ایسوسی ایشن نے کہا کہ وزارت ہوابازی کی دونوں ڈی جیز کے اشتہار میں قابلیت، تجربہ، معیار اور میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی سی اے اے اور ایئرپورٹس اتھارٹی کا اشتہار منسوخ کر کے نیا جاری کیا جائے۔خط میں کہا گیا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گزشتہ لگائے گئے ڈی جی کا بھی ایوی ایشن کا تجربہ نہیں تھا۔ غیر تجربہ کار بیوروکریٹ کے باعث 4 سال سے پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی نہیں ہوسکی۔متن میں تحریر کیا گیا کہ ایوی ایشن ماہر، قابل امیدوار کو ڈی جی سی اے اے اور ڈی جی ایئرپورٹس اتھارٹی مقرر کرے۔خط کے متن کے مطابق اشتہار میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ڈی جی سی اے اے کے لیے ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری کا تجربہ ہوگا۔ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ سیکریٹری ایوی ایشن فوری طور پر ڈی جی سی اے اے اور ڈی جی پی اے اے کی تقرری کا نیا اشتہار جاری کرائیں۔—لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹالیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کر دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نےاس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اب 9 اکتوبر 2024 ء کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 28 اگست تک بڑھا دی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی پارٹیوں کی درخواستوں پر تاریخ میں توسیع کی،متوقع امیدواروں کی انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے تاریخ بڑھائی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے ہر ممکن سہولت کے لیے تاریخ بڑھائی گئی ہے، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ آج ختم ہو رہی تھی۔الیکشن کمیشن نے تجدید شدہ الیکشن پروگرام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved