بجلی کی قیمتیں عوام کی برداشت سے باہر ہو چکی ہیں اور حکومت نے جولائی 2023 سے اب تک ایک سال میں 14 بار بجلی مہنگی کر کے عوام پر بم گرائے۔بجلی کے بنیادی یونٹس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے علاوہ صارفین درجن بھر قسم کے ٹیکس اور دیگر زائد ادائیگیاں کر رہے ہیں۔ ان میں ہی ایک ماہانہ فیول ایڈجسٹمٹ بھی ہے جس کے بوجھ تلے ملک بھر کے صارفین دب کر رہ گئے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق بجلی کمپنیوں نے جولائی 2023 سے اب تک ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کے نام پر مسلسل 14 بار بجلی مہنگی کی. جس سے صارفین پر 455 ارب روپے سے زائد اک اضافی بوجھ ڈالا گیا۔