تازہ تر ین

بجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مھنگی وصولیاں اکتوبر نومبر میں۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

بجلی مزید 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بجلی مئی اور جون کے مہینوں کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصولیاں کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے شہریوں پر بجلی بم گرا دیا۔کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے جبکہ جون کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved