تازہ تر ین

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے پاکستان جانے کا فیصلہ بھارتی حکومت آئندہ سال کرے گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ ایونٹ کا انعقاد فروری مارچ 2025 میں ہوگا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے پاکستان جانے کا فیصلہ بھارتی حکومت آئندہ سال کرے گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ ایونٹ کا انعقاد فروری مارچ 2025 میں ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے آئی سی سی سے ایونٹ کا شیڈول بھی شیئر کردیا ہے جس کے مطابق بھارتی ٹیم کے تمام میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں۔بھارت کی جانب سے تاحال ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان آنے کے بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے جو وہ آئندہ سال کرے گی۔راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ پاکستان جانے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور ہماری پالیسی یہ ہے کہ بین الاقوامی دوروں کے لیے ہم ہمیشہ حکومت سے اجازت لیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومت ہی فیصلہ کرتی ہے اور جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اسے مانیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved