وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، گریڈ 21کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل/ایڈیشنل سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ محمد خشیش الرحمان کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات قانون و انصاف ڈویژن کو واپس کر دی گئی ہیں، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے کیپٹن ریٹائرڈ مظہر اقبال کا پنجاب سے خیبرپختونخوا تبادلہ کیا گیا ۔سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ مواصلات محمد سلمان رواں ماہ 21 اپریل 2024 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوں گے۔ محمد سلمان سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزارتوں و ڈویژنز میں تعینات آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے 8 سیکشن افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ سیکشن افسر راشد منیر شہزاد کا پارلیمانی امور ڈویژن سے سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن، سیکشن افسر محمد زبیر کا مذہبی امور ڈویژن سے وفاقی تعلیم ڈویژن، سیکشن افسر عبدالرؤف کا مذہبی امور ڈویژن سے وفاقی تعلیم ڈویژن، سیکشن افسر امجد علی کا مذہبی امور ڈویژن سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن، سیکشن افسر شاہد احمد کا بین الصوبائی رابطہ ڈویژن سے آئی ٹی ڈویژن، سیکشن افسر خرم حمید کا ملٹری فنانس وِنگ خزانہ ڈویژن سے اوورسیز پاکستانیز ڈویژن، سیکشن افسر یاور حسین رانا کا پارلیمانی امور ڈویژن سے مواصلات ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ تقرر کی منتظر شیریں شیر ملک سیکشن افسر پاور ڈویژن تعینات کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ہیں۔