ایوانِ صدر٭٭٭اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطابپہلے پارلیمانی سال کے آغاز پر تمام معزز ممبران کو انتخاب پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، صدر مملکتوزیر اعظم ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو انتخابی کامیابیوں ، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں، صدر مملکتاعتماد کرنے ، دوسری بار صدر منتخب کرنے پر اراکین ِپارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کا تہہِ دل سے مشکور ہوں، صدر مملکتآج پارلیمانی سال کے آغاز پر مستقبل کیلئے وژن کو مختصراً بیان کروں گا، صدر مملکتماضی میں بطور صدر میرے اہم فیصلوں نے تاریخ رقم کی ، صدر مملکتبطور صدرِمملکت میں نے پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دینے کا انتخاب کیا، صدر مملکتآج ہمارے ملک کو دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے ، صدر مملکتامیدہے اراکین ِپارلیمنٹ اختیارات کا دانشمندی سے استعمال کریں گے ، صدر مملکتصدر کا کردار ایک متفقہ اور مضبوط وفاق کے اتحاد کی علامت ہے ، صدر مملکتتمام لوگوں اور صوبوں کے ساتھ قانون کے مطابق یکساں سلوک ہونا چاہیے ، صدر مملکتمیری رائے میں آج ایک نئے باب کا آغاز کرنے کا وقت ہے، صدر مملکتآج کے دن کو ایک نئی شروعات کے طور پر دیکھیں ، صدر مملکتاپنےلوگوں پر سرمایہ کاری کرنے ، عوامی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، صدر مملکتہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جامع ترقی کی راہیں کھولنا ہوں گی، صدر مملکتہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں ہے، صدر مملکتپولرائزیشن سے ہٹ کر عصرِ حاضر کی سیاست کی طرف بڑھنا ملکی ضرورت ہے، صدر مملکتاس ایوان کو پارلیمانی عمل پر عوامی اعتماد بحال کرنے کیلئے قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، صدر مملکتاس ایوان کے ذریعے قوم کی پائیدار اور بلاتعطل ترقی کی بنیاد رکھی جانی چاہیے ، صدر مملکتتعمیری اختلاف ، پھلتی پھولتی جمہوریت کے مفید شور کو نفع -نقصان کی سوچ کے ساتھ نہیں الجھانا چاہیے ، صدر مملکتسوچنا ہوگا کہ اپنے مقاصد، بیانیے اور ایجنڈے میں کس چیز کو ترجیح دے رہے ہیں ، صدر مملکتسمجھتا ہوں کہ سیاسی ماحول کی از سرِ نو ترتیب کی جا سکتی ہے ، صدر مملکتہم حقیقی طور پر کوشش کریں تو سیاسی درجہ حرارت میں کمی لا سکتے ہیں، صدر مملکتہم سب کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیلئے سب سے زیادہ اہم چیز کیاہے، صدر مملکتمشکلات کو مواقع میں بدلنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، صدر مملکتمضبوط قومیں مشکلات کو مواقع میں بدلتی ہیں ، صدر مملکتقائدِ اعظم، شہیدذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر جمہوریت ، رواداری اور سماجی انصاف کےعلمبردار تھے ، صدر مملکتقائدین کے وژن کو اپنا کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے ، صدر مملکتقائدین کے وژن کے مطابق باہمی احترام ، سیاسی مفاہمت کی فضا کو فروغ دیا جا سکتا ہے ، صدر مملکتملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں ، صدر مملکتملکی مسائل کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات ، پارلیمانی اتفاق رائے درکارہے ، صدر مملکتبنیادی مسائل کے حل کیلئے کڑی اصلاحات پر بروقت عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، صدر مملکتملک کو 21ویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکتشہریوں کے سماجی حقوق ، گڈ گورننس کیلئے اصلاحات کو فروغ دینا ہوگا، صدر مملکتسیاسی قیادت کو پسماندہ علاقوں کی خاص ضروریات کو ترجیح دینا ہوگی، صدر مملکتحکومت نوکریاں پیدا کرنے ، مہنگائی کم کرنے ، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کیلئے معاشی اصلاحات کرے گی، صدر مملکتآئینی فریم ورک کے تحت وفاق اور صوبوں کے مابین مثبت تعاون اور مؤثر ہم آہنگی ناگزیر ہے ، صدر مملکتجامع قومی ترقی ، پالیسیوں پر عمل درآمد کیلئے صوبوں اور وفاق کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے، صدر مملکتعوامی فلاح کیلئے وفاقی نظام کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے ، صدر مملکتمعیشت کی بحالی کیلئے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، صدر مملکتغیر ملکی سرمایہ کاری لانا ہمارا بنیادی مقصد ہونا چاہیے، صدر مملکتحکومت کاروباری ماحول سازگار بنانے کیلئے جامع اصلاحات کے عمل کو تیز کرے ، صدر مملکتمقامی ، غیرملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے پیچیدہ قوانین آسان بنانا ہوں گے، صدر مملکتخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام خوش آئند ہے، صدر مملکتبرآمدات متنوع بنانے، عالمی منڈیوں میں مصنوعات کی قدر بڑھانا ہوگی، صدر مملکتہمیں نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی ، صدر مملکتزراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، آبی و سمندری حیات، ٹیکسٹائل کے شعبوں میں موجود بے پناہ صلاحیت کو بروئے کار لایا جانا چاہیے، صدر مملکتپاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بالخصوص 2022 کے سیلاب سے تباہی کا سامنا کرنا پڑا ، صدر مملکتموسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے خطرات کم کرنے کیلئے ماحول دوست اور موسمیاتی طور پر پائیدار انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی، صدر مملکتماحول دوست اور صاف توانائی کو نیشنل انرجی مکس کا بنیادی حصہ بنانے کی ضرورت ہے، صدر مملکتماحول دوست توانائی سے اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے توانائی سستی ہوگی ، صدر مملکتپرائمری اور سیکنڈری تعلیم کی فراہمی ایک بنیادی حق ہے ، صدر مملکتشعبہ تعلیم کی موجودہ صورتحال پر تمام حکومتوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، صدر مملکتتسلیم کرنا ہوگا کہ پاکستان میں بچوں کی ایک بڑی تعداد اسکولوں سے باہر ہے، صدر مملکتہماری بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش ِنظراسکول نہ جاپانے والے بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ، صدر مملکتتمام صوبائی حکومتیں تعلیمی شعبے میں تبدیلی لانے کیلئے اصلاحات پر توجہ اور توانائی مرکوز کریں، صدر مملکتپرائمری اور سیکنڈری تعلیم تک رسائی بہتر بنانے کے ساتھ معیار ِ تعلیم بھی یقینی بنانا ہوگا، صدر مملکتشعبہ صحت کی از سر ِنو تعمیر ، بڑے پیمانے پر توسیع کی اشد ضرورت ہے، صدر مملکتپرائمری اور سیکنڈری صحت کے بنیادی ڈھانچے ، انسانی وسائل پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی، صدر مملکتتمام شہریوں کی صحت کی معیاری خدمات تک رسائی یقینی بنانا ہوگی ، صدر مملکتآمدن کے بحران اور غذائی عدم تحفظ کی کئی وجوہات ہیں ، صدر مملکتہماری آبادی کا ایک بڑا حصہ غربت میں جارہا ہے ، صدر مملکتماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے عوام کی آمدن اور اثاثوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ، صدر مملکتضروریات ِزندگی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے خاندانوں پر دباؤ میں اضافہ ہوا، صدر مملکتلوگوں کیلئے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے ، صدر مملکتعوام کو زراعت، مویشیوں اور چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے وسائل تک رسائی دینا ہوگی ، صدر مملکتمعاشرے کے نچلے طبقات کے تحفظ ، خودمختاری کیلئے کام کرنے والے سیاسی پس منظر سے تعلق ہونے پر فخر ہے ، صدر مملکتشہید محترمہ بے نظیر بھٹو خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں ، صدر مملکتشہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ پاکستان کے معاشی اور سماجی طور پر کمزور طبقات کے حقوق کیلئے کام کیا ، صدر مملکتمجھے فخر ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک بھر میں لاکھوں خواتین کی امداد کر رہا ہے، صدر مملکتبے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی مدد سے خواتین کو مالی امداد ، سماجی تحفظ اور چھوٹے کاروبار کیلئے سرمایہ فراہم کیا جارہا ہے ، صدر مملکتخوشی ہے کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ چکی ہے ، صدر مملکتبے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے نیٹ ورک کو مزید پسماندہ خواتین تک پھیلانے کی ضرورت ہے، صدر مملکتامید ہے کہ نئی حکومت سماجی اور معاشی تحفظ کیلئے فعال طور پر کام کرے گی ، صدر مملکتلڑکیوں کی تعلیم کے فروغ ، صحت ، ماں اور بچے کی غذائیت ، شرح اموات کم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا، صدر مملکتدہشت گردی کا عفریت ایک بار پھر اپنا گھناؤنا سر اٹھا رہا ہے ، صدر مملکتدہشت گردی سے ہماری قومی سلامتی ، علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ہے، صدر مملکتپاکستان دہشت گردی کو ایک مشترکہ خطرہ سمجھتا ہے ، صدر مملکتدہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، صدر مملکتپڑوسی ممالک سے دہشت گرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع رکھتےہیں، صدر مملکتدہشت گرد گروہ ہماری سیکورٹی فورسز اور عوام کے خلاف حملوں میں ملوث ہیں، صدر مملکتدہشت گرد عناصر کے خاتمے کے قوم کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، صدر مملکتمیری اہلیہ اور دو بار منتخب وزیر ِاعظم بے نظیر بھٹو شہید نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جان دی، صدر مملکتدہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد اور تحریک پیدا کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہوں گا، صدر مملکتہمیں اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے ، صدر مملکتمسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ ، قومی سرحدوں کے دفاع میں بے پناہ قربانیاں دی ، صدر مملکتمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، ترکی اور قطر کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، صدر مملکتامریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ ہمارےتجارتی پارٹنر رہے ہیں، صدر مملکتامید ہے کہ امریکہ ، یورپی یونین اور برطانیہ کےساتھ تعاون میں مزید اضافہ ہوگا ، صدر مملکتمختلف شعبوں میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، صدر مملکتپاک-چین پائیدار تزویراتی اور سدابہار دوستی خطے میں استحکام کی بنیاد ہے، صدر مملکتہم علاقائی امن ، روابط اور خوشحالی کے فروغ اور استحکام برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، صدر مملکتچین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سمیت مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ کام کرتےرہیں گے، صدر مملکتہم دشمن عناصر کو اہم منصوبے کو خطرے میں ڈالنے ، دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلق کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، صدر مملکتچینی بھائیوں اور بہنوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے، صدر مملکتدنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے جاری جدوجہد میں کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی طرف دلانا چاہتا ہوں ، صدر مملکتآرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کشمیری مسلمانوں کو اپنے ہی وطن میں اقلیت میں بدلنے کی بھارتی حکمت ِعملی کا حصہ ہے، صدر مملکتپاکستان بھارت کے یک طرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے ، صدر مملکتبھارت سےمطالبہ کرتے ہیں کہ 5 اگست 2019 اور اس کے بعد لیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے ، صدر مملکتحق ِخودارادیت کے حصول تک پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، صدر مملکتاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کلید ہے ، صدر مملکتپاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، صدر مملکتپاکستان قابض اسرائیلی افواج کی کھلے عام بربریت کی شدید مذمت کرتا ہے ، صدر مملکتمجھے سیاسی قیادت، اداروں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے، صدر مملکتآپ ہماری قوم کو درپیش متعدد چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نمٹ سکتے ہیں، صدر مملکتاپنے عوام کی استقامت پر میرا یقین غیر متزلزل ہے، صدر مملکتجب بھی ہم مشترکہ مقصد کیلئے متحد ہوئے ، ہم نے اپنے وعدوں کو پورا کیا، صدر مملکتجانتا ہوں کہ ملک کو پیچیدہ سماجی ، ماحولیاتی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ، صدر مملکتہمارے مسائل پیچیدہ ضرور ہیں مگر ان کا حل ممکن ہے ، صدر مملکتیقین ہے کہ اخلاقی اور سیاسی سرمایے کی بدولت ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، صدر مملکتآئیے ، ایک مزید خوشحال پاکستان کیلئے تعاون اور اتفاق رائے کے سیاسی اصولوں کاعملی مظاہرہ کریں، صدر مملکتیقین ہے کہ ایک نئے آغاز کے طور پر ہم ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی منزل جانب گامزن ہو سکتے ہیں، صدر مملکت٭٭٭