عالمی باکسر عثمان وزیر کی صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹینٹ جنرل آصف غفور سے ملاقات،لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے عثمان وزیر کو مسلسل 13فائٹس جیتنے پر مبارک باد دی تفصیلات کےمطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ملاقات میں انٹر نیشل باکسر عثمان وزیر کی حوصلہ افزائی کی اور کہا ہمیں عثمان وزیر کی کامیابی پر فخر ہے ، عثمان وزیر اپنی محنت جاری رکھو اور پاکستان کا نام روشن کرتے رہو،پاک آرمی عثمان وزیر کو مستقبل کے مقابلوں میں مکمل سپورٹ کرے گی۔عثمان وزیر نے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا پاک فوج نے ماضی میں بھی میری سپورٹ کی جس پر میں شکر گزار ہوں،اپنی محنت سے باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم بلند رکھوں گا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ ایک مخصوص جماعت کو وہ ریلیف دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ بلیک میلنگ سے مقاصد حاصل کرسکتے ہیںمسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ نظرثانی اپیل دائرکریں گے۔دانیال چودھری نے کہا کہ کبھی انہوں نے سائفر لہرایا اور کبھی لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کیں، ملک کو گالیاں دی گئیں اور جلاؤ، گھیراؤ کیا گیا، ان لوگوں نے اپنے ہی ملک کے اداروں پر حملے کئے جس کی مثال 9 مئی ہے۔رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ کبھی جلاؤ گھیراؤ اور کبھی پاکستان کو بند کرنے کی باتیں کی گئیں، ملک میں نفرت کے بیج بوئے گئے، آج ہم کہتے ہیں نومور، یہ ملک ہمیں زخمی حالت میں ملا تھا، ان کے چارسالہ ادوار میں معیشت پر خنجر گھونپے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کا ایجنڈا سیاسی ہوتا تو اپنی اسمبلیوں کو ختم نہ کرتے، جب ہم آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہے تھے تو یہ پاکستان کیخلاف نعرے لگا رہے تھے، پی ٹی آئی نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو فروغ دیا، یہ ملک ہے تو ہم ہیں اور ہماری سیاست ہے۔دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں کو آن بورڈ لیکر اہم فیصلے کریں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان، عارف علوی، قاسم سوری نے پاکستان کو کمزور کیا، بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کو توڑنے کی بات کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ نان سٹیٹ ایکٹرز کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا، حکومت کسی صورت بلیک میل نہیں ہوگی، آرٹیکل 6 لگانے کا ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجیں گے، ہم نے بار بار چارٹر آف اکانومی کی بات کی، افسوس کہ ہماری وضع داری کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے فیصلوں میں اتحادیوں کو ساتھ لیکرچلیں گے، تمام اتحادیوں کو آن بورڈ لیا جارہا ہے، تمام اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔