تازہ تر ین

دنیا کی نمبر 3 ٹیم بھارت سے پاکستان کو ایک گول سے شکست ھاکی ٹیم زندہ باد پاکستان پائیندہ باد تفصیلات بادبان ٹی وی پر

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے ایک میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ چین میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو پاکستان کے احمد ندیم نے بھارت کے خلاف پہلے کوارٹر میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ لیکن کچھ ہی دیر بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے گول کرکے اسکور برابر کر دیا۔ دوسرے کوارٹر میں بھی بھارتی کپتان نے ایک اور گول داغ کر ٹیم کو بر تری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ ایونٹ میں اب تک بھارتی ٹیم ناقابلِ شکست ہے جب کہ پاکستان ٹیم نے چار میں سے ایک میچ جیتا ہے، دو میچز ڈرا کیے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved