راولپنڈی میں عوام نے حکومت پنجاب کا قانون جوتے کی نوک پر رکھ لیا۔ عید سے قبل سری پائے جلانے پر پابندی عائد کی گئی تھی مگر شہر میں کھلے عام سری پائے عارضی بھٹیوں پر جلائے جاتے رہے اور فی پایہ 150 روپے جبکہ سری 500 روپے میں بھنائی اور کٹائی جاری رہی۔ پولیس کی سرپرستی میں کروڑوں روپے کا غیر قانونی کاروبار ہوا۔ حکومتی رٹ وہیں پڑی نظر آئی جہاں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں پھینکی جاتی ہیں یعنی کوڑے دان میں