تازہ تر ین

سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان نے چیئرمین ایم ٹی آئی اپیلیٹ ٹربیونل کے عہدے سے معذرت کرلی۔

سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان نے چیئرمین ایم ٹی آئی اپیلیٹ ٹربیونل کے عہدے سے معذرت کرلی۔

حکومت کو لکھے گئے خط میں سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ میرے حوالے سے 9 مئی مقدمات میں راہ داری ضمانت دینے کا الزام بے بنیاد ہے، 2024 انتخابات سے قبل عدالتی مقدمات میں حکمران جماعت کے دیگر صوبوں کے افراد کو ضمانت دینے کا تاثر غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میں نے سختی سے قانون کے تحت فیصلے کیے، صوبائی حکومت کا شکر گزار ہوں مجھ پر اعتماد کیا، میں اس عہدہ لینے سے معذرت کرتا ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved