تازہ تر ین

سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ میں پارہ 50 تک پہنچ گیا، جبکہ سکھر اور نوابشاہ میں 48 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی جی خان 47، ڈی آئی خان، بہاولپور اور سرگودھا میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ میں پارہ 50 تک پہنچ گیا، جبکہ سکھر اور نوابشاہ میں 48 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی جی خان 47، ڈی آئی خان، بہاولپور اور سرگودھا میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملتان، حیدرآباد، فیصل آباد، ساہیوال، تربت اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری رہا۔اسی طرح بنوں میں 43 اور چکوال میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں پارہ 41 تک پہنچ گیا، حبس کی وجہ سے گرمی کا احساس 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Baadban Tv. All Rights Reserved