تازہ تر ین

سپریم کورٹ اور ھای کورٹ میں کالی بھیڑوں کو نکالنا ھو گا فیصل واوڈا محسن آختر کیانی اور ا طھر من اللہ پر شدید تنقید سینٹر نے 27 منٹ تک ججز پر شدید بمباری کی تفصیلات بادبان ٹی وی پر

توہین عدالت کے قانون کو منسوخ کرنے اور دہری شہریت رکھنے والے شخص کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا جج تعینات کرنے پر پابندی عائد کرنے کے لیے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا گیا۔ توہین عدالت قانون منسوخی اور دہری شہریت رکھنے والے شخص کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا جج تعینات کرنے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق بل جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کے رکن نور عالم خان نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بل جمع کرایا ہے۔

ل کے متن کے مطابق توہین عدالت کے مرتکب کو سزا دینے عدالت کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے جاری کیا گیا تھا۔اس میں کہا گیا کہ توہین عدالت آرڈیننس آئین سے مطابقت نہیں رکھتا، آرڈیننس مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، متبادل قانون سازی تک توہین عدالت کا قانون منسوخ کیا جائے۔دُہری شہریت والے شخص کی بطور جج تعیناتی پر پابندی کے بل میں آئین کے آرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہری شہریت رکھنے والے شخص کی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ می بطور جج تعیناتی پر پابندی عائد کی جائے۔اس میں کہا گیا ہے کہ دہری شہریت اور دوسرے ملک کی سٹیزن شپ رکھنے والاسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کاجج نہیں ہوسکتا، اسی طرح دہری شہریت یا کسی ملک کی سٹیزن شپ والا کسی عدالت میں افسر یا ملازم تعینات نہیں ہوسکتا۔اس میں کہا گیا ہے کہ جن ججز کی دہری شہریت ہو وہ اپنے اصل ملک کے مفاد کو داؤ پر لگاتے ہیں ۔ آئین کے تحت ججز کی ریاست سے وفاداری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved