راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ۔۔۔۔21ستمبر 2024راولپنڈی ( )سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کی تکمیل کیلئے صفائی سروسز کی پورے ڈویژن میں فراہمی کیلئے آؤٹ سورسنگ جلد از جلد کی جائے،شہروں کی طرح تمام دیہی علاقوں کو بھی صاف ستھرا بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،
ستھرا پنجاب ایک بہترین صفائی پروگرام جس کے زریعے پورے پنجاب کو صاف ستھرا صوبہ بنایا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں کمشنر راولپنڈی آفس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آؤ ٹ سورسنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں کمشنر راولپنڈی عامر خٹک،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسن وقار چیمہ،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدرنے سیکرٹری بلدیات کو آؤ ٹ سورسنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات ہیں کہ کوئی علاقہ بھی بغیر صفائی کے نہ چھوڑا جائے،آؤٹ سورسنگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہر علاقے میں صفائی کا بہترین نظام ہو اور ہر شہری اس حوالے سے مطمئن ہو،کوئی علاقہ حدود میں ہے یا نہیں شکایت ملنے پر وہاں صفائی کی جائے،آؤٹ سورسنگ کیلئے افرادی قوت ضروری ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کے حوالے سے کمشنر،ڈی سی آفس میں ڈیش بورڈقائم کیا جائے،کنٹریکٹرز کو ابتدائی دنوں میں سپورٹ کیا جائے،ایم سی سٹاف کو استعمال میں لایا جائے،اے سی کی سربراہی میں تحصیل لیول کمیٹی بنائینگے،جس میں اے ڈی ایل جی سی ڈی،مینیجر آر ڈبلیوایم سی،مقامی سیاسی نمائندہ شامل ہونگے جو صفائی کے حوالے سے آپریشن پلان بنا کر دیں گے،انہوں نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے ریکوری کا دیہی علاقوں میں یکساں اصول رکھا جائے گا،جبکہ شہروں میں محلے کے گھروں میں بھی یہی اصول لاگو ہو گا،لیکن کاروباری اور سوسائٹی کے حوالے سے مختلف کیٹگریز میں وصولی کی جائیگی،انہوں نے کہا کہ تحصیلوں کی سڑکوں کی بھرپور صفائی یقینی بنائی جائے،مری کی صفائی بھی ہر حال میں یقینی بنائی جائے،انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ہم سب مل کر اس اہم ہدف کو حاصل کرلیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب ویژن کی تکمیل ہر صورت یقینی بنائینگے