شاہی حکومت کے آفیسر کی شاہانہ مراعات۔ یہ دنیااوریہ ملک ان کے لیے جنت سے کم نہیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو اب تنخواہ، الائونس، یوٹیلیٹی بلز کی صورت میں 11 لاکھ 90 ہزار روپے کی بجائے ملیں گے 32 لاکھ روپے
تنخواہ 3 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ ،الائونس 7 لاکھ سے بڑھا کر 16 لاکھ، ہائوس رینٹ ڈیڑھ لاکھ روپے سے تین لاکھ روپے، یوٹیلیٹی بلز کیلئے 40 ہزار کی بجائے ایک لاکھ روپے، ماہانہ 800 لیٹر پیٹرول کے ساتھ 1800 سی سی دو گاڑیاں، 10 ہزار روپے موبائل کے بل کیلئے اور بزنس کلاس کی منظوری دے دی گئی فائیو سٹار ہوٹل میں قیام، 8 ہزار روپے ڈیلی الائونس، گھر اور دفتر کے ٹیلی فون کا بل لامتناہی ہونے کی بھی منظوری دے دی