تازہ تر ین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس سوموار 5 اگست شام 5 بجے طلب کر لیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس سوموار 5 اگست شام 5 بجے طلب کر لیا

صدر مملکت نے سینیٹ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا پاکستان پیپلز پارٹی عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے قرض لینے میں سب سے آگے رہی۔ 2008 سے 2013 تک 5 ارب 23 کروڑ ایس ڈی آر یا 7 ارب 72 کروڑ 59 لاکھ ڈالر سے زائد قرض لیا گیا۔

مسلم لیگ ن نے 2013 سے 2018 تک 4 ارب 39 کروڑ ایس ڈی آر یا 6 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد قرض لیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے 2018 سے 2022 تک چار ارب 5 کروڑ سے زائد ایس ڈی آر قرض لیا جو تقریباً 6 ارب ڈالر بنتا ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کردیا

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں جمع کروائی گئی دستاویز کے مطابق 2008 سے 2013 تک آئی ایم ایف کو 3 ارب ڈالر سے زائد قرض واپس کیا گیا، جبکہ سود کی مد میں آئی ایم ایف کو 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد ادائیگیاں کی گئیں۔

پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے آئی ایم ایف سے زیادہ قرض لیا جو 5 ارب 92 کروڑ ڈالر سے زائد بنتا ہے، مسلم لیگ ن کے دور حکومت نے 5 سالوں میں 31 کروڑ 77 لاکھ ڈالر سے زائد سود ادا کیا گیا۔

تحریک انصاف حکومت نے 2 ارب 72 کروڑ ایس ڈی آر یا 4 ارب 2 کروڑ ڈالر قرض لیا اور 2018 سے 2022 تک آئی ایم ایف کو 79 کروڑ 11 لاکھ ڈالر سود ادا کیا گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے رؤف حسن کے ریمانڈ پر سماعت کی جس دوران پی ٹی آئی رہنما کے وکیل علی بخاری انسداد دِہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت سی ٹی ڈی نے رؤف حسن کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے رؤف حسن کی جانب سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر 6 اگست کے لیے نوٹسز بھی جاری کردیے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی رہائی عمل میں نہیں آسکی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved