ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں صنعتی شعبے میں تعاون کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدےکی منظوری دی ہے۔سعودی کابینہ نے وزیر صنعت معدنی ذخائر یا ان کے نائب کو پاکستانی وزارت صنعت کے ساتھ ہونے والے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔سعودی کابینہ نے جازان میں ٹیکنیکل کالج کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کابینہ کو ایرانی وزیر خارجہ اور فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے متعلق آگاہ کیا ہے۔کابینہ کو غزہ اور لبنان کی تازہ ترین صورتحال اور غزہ کے بحران کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کے علاوہ لبنان کی امداد کے لیے قائم کئے جانے والے فضائی پل کے حوالے سے آگاہی دی ہے۔کابینہ نے اقوام متحدہ کی تحت ہونے والی کانفرنس میں دہشت گردی کے انسداد اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے جاری ہونے والے اعلامیہ کو سراہا ہے۔