تازہ تر ین

قومی اسمبلی کا ھنگامہ خیز اجلاس کل 3 بڑے بلوں کی منظوری تحریک انصاف کے اھم لیڈران بھی بل کے حمایت یافتہ تفصیلات کے لئے کلک کرے

حکومت نے کل قومی اسمبلی سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کی منظوری لینے کا فیصلہ کر لیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت کل ساڑھے 11بجے طلب کیا گیا ہے، الیکشن ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کا بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، پاسپورٹس کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر کی شکایات پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔تیزاب سے جلاؤ کی روک تھام اور منصفانہ اور جلد ٹرائل کو یقینی بنانے کے لئے بل پیش کیا جائے گا، قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2024ء قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بچوں کی شادیوں پر پابندی عائد کرنے کا بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔راوی انسٹیٹیوٹ ساہیوال بل 2024ء بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط اور طریقہ کار میں ترمیم کی تحریک ایوان میں پیش کی جائے گی، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی قرارداد پیش کی جائے گی۔حج کے اخراجات میں کمی کی قرارداد بھی ایوان میں پیش کی جائے گی، نوجوانوں میں آئی ٹی بزنس کے فروغ کے لئے آئی ٹی پارکس کے قیام کی قراداد پیش کی جائے گی، پاکستان نرسنگ کونسل کے آڈٹ کی قرارداد بھی ایوان میں پیش کی جائے گی، ڈسکوز کی کارکردگی اور پٹرولیم سیکٹر میں گردشی قرضے کی صورتحال پر بحث کی تحریک بھی پیش کی جائے گی۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved