تازہ تر ین

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں عمر ایوب اور بلال اظہر کیانی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، تلخ کلامی اپوزیشن رکن اسامہ احمد کے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت پر ہوئی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں عمر ایوب اور بلال اظہر کیانی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، تلخ کلامی اپوزیشن رکن اسامہ احمد کے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت پر ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ اسامہ احمد پر دباؤ ہے کہ وہ پی ٹی آئی جوائن نہ کریں۔ اسامہ ان41 ایم این ایز میں ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کا بیان حلفی دیا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا اگر اجلاس میں سیاسی باتیں ہوں گی تو ہمارے پاس بھی سیاسی باتیں ہیں۔

عمر ایوب اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے، جس کے بعد اسامہ احمد اور اپوزیشن ارکان بھی چلے گئے۔ بلال اظہر کیانی نے کہا اپوزیشن لیڈر مکمل طور پر آؤٹ آف آرڈر تھے۔

اسامہ احمد نے کہا کہ 50 ہزار ووٹوں سے الیکشن ہارا ہوا شخص اپوزیشن لیڈر کو باتیں سنا رہا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے اسامہ احمد کا مائیک بند کروا دیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved