لمحہ با لمحہ قومی خبریں بین الاقوامی خبریں تجارتی خبریں کھیلوں کی خبریں انٹرٹینمنٹ صحت دلچسپ و عجیب خاص رپورٹ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، پوچھتا ہوں ملک کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنانے والے آج کہاں ہیں؟یوتھ کنونشن سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ آزاد ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو غزہ اور کشمیر کے مسلمانوں سے پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد مملکت میں سانس لینے کی اہمیت لیبیا، شام اور عراق کے لوگوں سے پوچھیں۔ عوام، حکومت اور فوج کےدرمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ ہمیں امید کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں مسلمانوں کو مایوس ہونے سے منع فرمایا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں، کسی صورت پاکستان کا قیمتی سرمایہ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ میرا ایمان ہے اللّٰہ تعالیٰ ہمیں دہشت گردی کے خلاف فتح عطا کرے گا، قبائل مل بیٹھ کر تنازعات ختم کرنے میں مدد دیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام 22 سال سے فوج کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں، جو پاکستان کی ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ریاست کی یہ ذمے داری ہے کہ عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے۔