امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ، ریڈ الرٹ جاری کیاگیا ہے۔اماراتی محکمہ موسمیات (نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی) کے مطابق بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارشوں کا امکان ہے، متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیاگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے جب کہ کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے ، اس دوران تیز ہواؤں کی رفتار 65 کلومیٹر کی فی گھنٹہ ریکارڈ ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔