وزیر اعظم شہباز شریف نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی۔ڈاکٹر مختار احمد کی دو سالہ مدت 29 جولائی کو ختم ہوگئی تھی اور چیئرمین کا عہدہ ایک ہفتے سے خالی تھا۔ڈاکٹر مختار کی مدت ملازمت میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔